اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نےغزہ شہر کے جنوب میں تل الھویٰ کے پڑوس میں یونیورسٹی کالج کے قریب صہیونی فوج پرگھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
القسام بریگیڈزنےایک بیان میں کہا کہ مجاہدین نے دشمن کی فوج کے دو گروپوں کو دو اینٹی پرسنل ڈیوائسز کو دھماکے سے اڑادیا۔ باقی فوجیوں کو مشین گنوں کے ساتھ حملہ کیا جس میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ یہ حملہ غزہ شہرکے جنوب میں تل الھویٰ کے محلے میں یونیورسٹی کالج کے ارد گرد ہوا۔کارروائیکے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو ہیلی کاپٹرکی مدد سے منتقل کیا گیا۔
عبرانی میڈیا نے اس سے قبل غزہ شہر میں ایک مشکل سکیورٹیواقعہ کے بارے میں اطلاع دی تھی، جس میں کم از کم 10 فوجیوں کے زخمی ہونےکی تصدیقکی گئی تھی۔