جمعه 15/نوامبر/2024

محمود عباس ترکیہ پہنچ گئے، صدر طیب ایردوآن سے ملاقات

جمعرات 15-اگست-2024

فلسطینی صدرمحمود عباس بدھ کی شام دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچےجہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔

 

فلسطین کی سرکاریخبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق محمود عباس گذشتہ شام انقرہ پہنچے جہاںانہوں نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں صدور اور دونوں دوستممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کے ساتھ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 

صدر عباس کاانقرہ میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور متعدد ترک حکام اور تسلیم شدہ عرب سفارتیکور کے ارکان نے استقبال کیا۔

 

صدر کے اس دورے میں تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹیکے سیکرٹری حسین الشیخ، جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ماجد فرج، فلسطین کے چیفجسٹس اور  صدر کے مشیر برائے مذہبی امور محمودالھباش، صدر کے مشیر برائے سفارتی امور، ماجدی الخالدی اور ترکیہ میں فلسطینی سفیرفائد مصطفیٰ بھی موجود تھے۔

مختصر لنک:

کاپی