جمعه 15/نوامبر/2024

’قابض فوج غزہ کے باشندوں کولالچ، دھمکیوں کے ذریعے بلیک کررہی ہے‘

جمعرات 15-اگست-2024

غزہ میں وزارتداخلہ کے ایک اہلکارنے بتایا ہے کہ قابض فوج نے مزاحمت کے بارے میں معلومات جمعکرنے کے لیے شہریوں کو انٹیلی جنس کے ذریعے ورغلانے کی سازشیں تیز کر دی ہیں۔

 

فلسطینی انفارمیشنسینٹر کے فالو اپ کے مطابق اہلکار نے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہغزہ میں فلسطینی سکیورٹی فورسز نے قابض فوجیوں کے ساتھ تعاون کرنے والے متعددافراد کو گرفتار کیا ہے اوران سے تفتیش جاری ہے۔

 

 

اہلکار نے نشاندہیکی کہ قابض فوج فلسطینی شہریوں سے معلومات اکٹھا کرنے اور شہریوں کو بلیک میل کرنےکے لیے امدادی انجمنوں کی آڑ میں ان سے معلومات حاصل کرنے کی مذموم پالیسی پرعملپیرا ہے۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ قابض فوج نے متعدد افراد کو بلیک میل کرنے کے لیے ان  کے گھروں پر بمباری اور ان کے خاندانوں کو قتلکرنے کی دھمکی دی ہے۔

 

اہلکار نے نشاندہیکی کہ سکیورٹی سروسز قابض فوج کی انٹیلی جنس اور شہریوں کو مالی لالچ میں پھنسانےکے اس کے طریقوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

 

 

وزارت داخلہ کے اہلکار نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوںمیں شہریوں کو قابض فوج  کے طریقوں اوردھوکہ دہی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صہیونی فوج کے ساتھ کسی قسم کے تعاونسے گریز کریں۔

مختصر لنک:

کاپی