چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی 314 ویں دن میں جاری، مزید قتل عام

جمعرات 15-اگست-2024

قابض صیہونی افواجنے مسلسل 314ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی ممالک کی مدد سے نسل کشیکے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور زمینی حملوں میں شہریوں کا قتلعام  کیا۔

 

 

ہمارے نامہنگاروں نےغزہ کے مختلف محاذوں سے  اطلاع دیہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپخانے نے آج جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے مختلفعلاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، بے گھر افراد کےاجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

 

غزہ میں وزارتصحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عامکیے جن کے نتیجے میں  مزید 40 افراد  شہد اور 107 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نےاپنے یومیہ بیان میں بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں40005 شہید اور 92401 زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

خان یونس میںقابض  فوج نے القرین ہال پربمباری کے نتیجےمیں تین افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

 

خان یونس کے مشرقمیں قابض ڈرون کے حملے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد شہید ہوئے جن کیلاشیں ناصر میڈیکل کمپلیکس پہنچائی گئی ہیں۔

 

 

 رفح سول ڈیفنس کے عملے نے ایک شہری اکرم احمدابو رزق کی لاش مصبح کے علاقے سے برآمد کی۔وہ کئی روز قبل لاپتہ ہو گئے تھے۔

 

قابض طیاروں نےغزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مغرب میں واقع سعودی محلے اور سلطان محلے پرگولہ باری کی۔

 

آج صبح غزہ شہرکےجنوب میں الصابرہ محلے میں "خزیق” خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنانےکےنتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

 

قابض فوج نے جنگیکشتیوں کی مدد سے غزہ شہر کے ساحلوں کو نشانہ بنایا۔ غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتونمحلے میں حسن البنا کے علاقے میں اسرائیلی کواڈ کاپٹر ڈرون سے فائرنگ کی گئی۔

 

قابض طیاروں نےخان یونس شہر کے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ  پر ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بمباری کی اورالقرارہ کے مشرق میں قابض فوج نے شہریوں کے گھروں پر گولہ باری کی۔

 

 

جمعرات کی صبح  قابض فوج نے توپ خانے ے غزہ شہر کے الصابرہ محلےاور الزیتون محلے کے جنوب میں واقع اسلامک کمپلیکس کے آس پاس کے علاقوں پر بمباریکی۔ اس کے ساتھ ہی فوجی ہیلی کاپٹروں نے غزہ شہر پر حملہ کیا۔

 

آج فجر کے وقتاسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے جنوب مشرق میںمعن کے علاقے میں اور شہر کے مشرق میں بنی سہیلہ قصبے کو نشانہ بنایا۔

 

جمعرات کو فجر کے وقت قابض فوج نے رفح شہر کے مغرب میںمتعدد رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مختصر لنک:

کاپی