سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں سرنگوں میں گھسے اسرائیلی فوجیوں پرالقسام کے حملے

بدھ 14-اگست-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح کے جنوب میںواقع تل السلطان محلے میں قابض اسرائیلیفوج پر 3 سرنگوں کے دھانوں پر اس وقت حملے کیےگئے جب فوجی سرنگوں کے اندر گھسےہوئے تھے۔ ان حملوں میں متعدد قابض فوجی جھنم واصل اور کئی زخمی ہوگئے۔

 

القسام نے غزہ کیپٹی میں شہریوں کے خلاف قابض فوج کےہاتھوں قتل عام اور قابض حکومت کے اہلکاروں کےہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے جواب میں تل ابیب شہر پر راکٹوں سےحملےکا اعلانکیا۔

 

القسام نے اپنے ٹیلیگرامپلیٹ فارم پر کہا کہ وہ "صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور غزہ میں جبری نقل مکانی کے جواب میں تل ابیبشہر اور اس کے نواحی علاقوں پر دو M90 راکٹوںسے بمباری کر رہا ہے”۔

 

قابض اسرائیلی فوجنے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے داغا گیا ایک میزائل تل ابیب کے ساحل پر گرا۔

 

تل ابیب کے آبادکاروں نے بتایا کہ انہوں نے اس جگہ ایک دھماکے کی آواز سنی۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی