بدھ کی صبح یہودیآباد کاروں نے مقبوضہ شہر اریحا شہر کے شمال میں واقع عرب بدو کمیونٹی راس عینالعوجہ میں تقریباً 200 بکریاں چرا لیں۔
بدویوں کے حقوقکے دفاع کے لیے سرگرم "البیدر” تنظیم کے جنرل سپروائزر حسن ملیحات نےکہا کہ کمیونٹی سے ملحق نوآبادیاتی چوکیوں کے آبادکاروں نے شہری عودہ عمارین کعابنہکی بھیڑوں اور بکریوں کا ایک ریوڑ چرا لیا۔
یہ بات قابل ذکرہے کہ آباد کار وادی اردن میں بدو برادریوں کے خلاف روزانہ حملے کرتے ہیں۔ انہیںجسمانی اور مالی نقصانا ت سےدوچار کرتے ہیں اور ان کے پانی کے ذخائر پر قبضہکرکےانہیں پانی سے محروم کردیتے ہیں۔