قابض صیہونی فوجنےغزہ کی پٹی پرامریکی اور مغربی مدد سے مسلسل 313ویں روز بھی جارحیت جاری رکھی ہےجس میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض کے طیاروں اور توپ خانوں نے آج بدھ کو پُرتشددبمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میںگھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں شہیداور زخمی ہوئے۔
غزہ میں تازہبمباری کے دوران جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے کارکن فائر فائٹر سارجنٹ صہیبعادل ابو تقیہ اور سارجنٹ حسین ضیاب ابو جاموس شہید ہوگئے۔ انہیں جنوبی غزہ میںاپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ نےتصدیق کی کہ ابو تقیہ اور ابو جاموس کی شہادت کے ساتھ اس جنگ کے دوران اس کے شہداءکی تعداد 82 ہو گئی۔
غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتلعام کیے جن میں 36 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوگئے۔
وزارت نے اپنے یومیہبیان میں کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نےبتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک جارحیت میں 39965 شہید اور 92294 زخمی ہوئےہیں۔
ادھر رفح میںاسرائیلی جارحیت کے دوران ایک ہی خاندان کے تین افراد فلسطینی ابراہیم عاطف الصوفی، جہاد مصطفیٰ الصوفی اور محمدحسن الصوفی شہید ہوگئے۔
خان یونس کے مشرقمیں بنی سہیلہ کی جانب قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں آج صبح دوشہری شہید اور دیگرزخمی ہوگئے۔
ایمبولینس، کریسنٹاور سول ڈیفنس کے عملے نے خان یونس میں حمد سٹی میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے اندر سے4 شہداء کی لاشیں نکالیں۔ انہیں رات گئے اسرائیلی بمباری میں شہید کیا گیا تھا۔ انکی شناخت ضیا الطویل، احمد زہیر الطویل، احمد ابو موسیٰ اور احمد رفیق جندیا کےناموں سے کی گئی ہے۔
قابض فوج نے غزہشہر کے الصبرہ اور الزیتون محلوں پر گولہ باری کی۔
قابض طیاروں نےغزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں نصیرات کیمپ، بریج کیمپ، دیر البلح شہر اور مغازی کیمپپر توپ خانوں اور جنگی طیاروں سے حملے کیے۔