اسرائیلی فوج نے کئی گھنٹے کے تعاقب کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مزاحمت کار طارق داؤد کو سوموار کی شام گولی مار کر شہید کر دیا۔ قبل ازیں طارق نےشہر میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد آبادکار زخمی ہو گئے تھے۔
القسام بریگیڈزکےرُکن کو مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں قابض فوج کی گولیوں سے فائرنگ کر کے شہیدکر دیا گیا۔ شہری امورکی جنرلاتھارٹی نے فلسطینی وزارت صحت کو مطلع کیا کہ 18 سالہ نوجوان طارق زیاد عبدالرحیم داؤد کو قلقیلیہ کے مشرق میںعزون قصبے کے قریب قابض فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ عزون قصبے کے داخلی راستے پر ایک فوجی ٹاور میں تعینات قابض فوجیوں نے اسگاڑی پر فائرنگ کی جس میں داؤد قصبے کی طرف جا رہا تھا۔ قبل ازیں اسرائیلینشریاتی ادارے نے کہا کہ ایک اسرائیلی آباد کار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔