لبنان کی سرکردہمزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ بالائی الجلیل میں نصب اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلاتپر نئے میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات تباہ ہوگئے۔
دوسری جانب قابضصہیونی فوج نے جنوبی لبنان پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمیہوگئے۔
حزب اللہ نے منگلکے روز الگ الگ بیانات میں اطلاع دی کہ اس کے مجاھدین نے مقبوضہ بالائی الجلیل میں مسغاف عام کے مقام پر جاسوسی کے اڈے پربمباری کی۔ اس کے علاوہ میتات بیرکوں کےقرب و جوار میں قابض فوجیوں کے ایک مرکز نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے الجلیل میں 5 اسرائیلی مراکزاور مقبوضہ کفر شعبا پہاڑیوں پر اسرائیلیفوج کی پوزیشن پر حملہ کیا۔
حزب اللہ نے کہاکہ اس نے مغربی الجلیل میں گیٹون کے 146 ویںڈویژن کے کمانڈ سینٹر کے نئے ہیڈکوارٹر پر کاتیوشا راکٹوں سے بمباری کی۔
بیان میں مزیدکہا کہ ان کےمجاھدین نے میٹولا کے مقام پرجاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا۔ رویسات العلم، السماقہ اور حنیتاکے مقامات پر بمباری کی۔
دریں اثنا قابض اسرائیلیفوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعنے لبنان سے آنے والے فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو ڈرونز کو تباہ کردیا، قابضفوج کے بیان کے مطابق اس حملے میں اس کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کے روکنے کےنتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔