قابض صہیونی فوج نے مسلسل 311 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی اور زمینی حملے کیے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندوں کے مطابق قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے سوموار کے روزغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران قابضفوج نے شہریوں کے گھروں، بے گھر افراد کےمراکز اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس کےنتیجے میں درجنوں شہید اور زخمی ہو گئے۔
قابض صہیونی فوجنے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں خان یونس کے مشرق اور الزیتون محلے میں الزانہ اور بنیسہیلہ کے علاقوں پر بمباری کی۔غزہ شہر کے مغربمیں ابوحصیرہ اسٹریٹ کے قریب مراد خاندان کے ایک گھر پر قابض طیاروں کی بمباری سےایک شہری اور اس کی بیٹی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرقمیں نیو عبسان میں ایک رہائشی چوک کو دھماکے سے اڑا دیا۔ طبی ذرائع نے بتایاکہ 18 سالہ نوجوانحسام علیان احمد کوارع جو گذشتہ روز خان یونس میں بدھ بازار پر اسرائیلی بمباریمیں شدید زخمی ہوگیا تھا دم توڑ گیا۔
غزہ کی پٹی کےمختلف علاقوں میں اسرائیلی توپخانے کی شدید گولہ باری دیکھنے میں آئی تاہم کسی جانینقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ رفح شہر کے مغربمیں واقع تل السلطان محلے پر توپ خانے سے گولہ باری کی اور مقامی ذرائع نے اطلاع دیکہ قابض فوج نے محلے کے رہائشی ٹاورز کو نشانہ بنایا۔ جنگی طیاروں نےرفح شہر کے شمال میں بھی دو حملے کیے اور غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح پر توپخانے سے بمباری کی۔
فلسطینی سول ڈیفنسسروس کے مطابق کل اتوار کو 15 فلسطینی شہری شہید ہوئے۔ ان میں درجنوں زخمی اورلاپتہ افراد کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
شہری دفاع کےترجمان محمود بسال نے بتایا کہ 4 فلسطینی رفح شہر کے مشرق میں، ایک خان یونس کے شمال میں، 3 خان یونس کے مشرق میں ایکپیرامیڈیک سمیت، 3 خان یونس کے مرکز میں، دو پناہ گزین کیمپ نصیرات میں اور 2 غزہشہر میں شیخ رضوان کے علاقے میں شہید ہوئے۔
گذشتہ رات غزہ کیپٹی کے جنوب میں خان یونس میں بنی سہیلہ کے علاقے ارمیضہ میں زرعی کواٹرز پراسرائیلیجنگی طیاروں کی بمباری میں طبی کارکن عبداللہ البریم، ان کی بہن اور ان کے شوہر شہیدہوگئے۔