جمعه 15/نوامبر/2024

ایرانی حملے کا خوف، اسرائیل نےجارجیا، آذربائیجان سے فوجی واپس بلا لیے

پیر 12-اگست-2024

اسرائیلی حکومت نے جارجیا اور آذربائیجان میں موجود اپنے فوجیوں اور افسروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں اور ایران کی طرف سے کسی انتقامی کارروائی کے خوف سے دونوں ممالک کا سفر نہ کریں۔

 

اسرائیلی نشریاتیادارے کی رپورٹ کے مطابق فوج سلامتی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور انممالک کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے جن میں اسرائیلیوں کا سفر سکیورٹی کی خراب صورتحال کے تناظر میں خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

 

اسرائیلی فیصلہ31 جولائی کو تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت اور اس سے ایک دن قبل بیروتمیں حزب اللہ کے سرکردہ  رہ نما فواد شکر کے قتل کے جواب میں ایرانی حملے کے پیشنظر اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کا حصہ ہے۔

 

اسرائیل کی”واللا” نیوز ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانآئندہ چند دنوں میں قابض اسرائیلی ریاست پر حملہ کر سکتا ہے۔ یہ حملہ آئندہ جمعراتکو حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بالواسطہ مذاکرات سے پہلےہو سکتا ہے۔

 

اسی تناظر قابضفوج کے وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کو مطلع کیا کہ ایرانیتیاریاں "اسرائیل” پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

 

دوسری جانب’axios‘ نیوز ویب سائٹ نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کا تازہ ترین اندازہیہ ہے کہ ایران چند دنوں میں اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

دونوں ذرائع کےمطابق اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کا خیال ہے کہ پہلے حزب اللہ اور پھر ایران پرحملہ کر سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ حملے گذشتہ اپریل میں تہران کے ’’الوعدالصادق‘‘ نامی حملے سے بڑے ہوں گے۔

 

آٹھ اکتوبر سےمقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر قابض فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان شدید کشیدگیاور وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے ہلاکتیںہوئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی