سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیل نے غزہ میں 48 گھنٹوں میں 142 فلسطینی شہید کر دیے

پیر 12-اگست-2024

غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹیمیں تین خاندانوں کا قتل عام کیا۔ 

وزارت صحت نے پیرکوایک بیان میں بتایا کہ اس قتل عام میں 142 فلسطینی شہید ہوئے جن میں زیادہ تربچے اور خواتین تھیں۔ بیان کے مطابق شہداء کی تعداد میں وہ نامعلوم شہدا شامل نہیں ہیں جو غزہ شہر کے مشرقی محلے میں”التابعین” سکول کے قتل عام میں شہید ہوئے تھے۔

 

وزارت صحت نے کہاکہ متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے، تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں،جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ وزارت صحت نے غزہکے خلاف جارحیت کے شہیدوں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی ویبسائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر تمام ڈیٹا اپنے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کریں۔

 

قابض فوج نے جنوبیغزہ کی پٹی کے شہر خان یونس اور رفح کے کئی قصبوں میں زمینی فوجی کارروائیاں کیںجن میں دسیوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ فلسطینی محکمہصحت کے اعداد وشمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں39897 فلسطینی شہید اور 92152 زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی