اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے انتہائی جنوبی رفح شہر میں اسرائیلی قابض افواج پر کئی مقامات پر گھات کر حملے کیے جن میں دشمن فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں اسرائیلی فوجی جتھے پر بمباری کی ہے۔
القسام بریگیڈزنے کہا کہ وہ رفح شہر کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں دشمن کی فوجوں کے ساتھصفر فاصلے سے شدید لڑائی لڑ رہے ہیں۔
القسام بریگیڈزنے ایک الگ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے تال السلطان محلے میں واقعانڈونیشیا کے ہسپتال کے اندر ایک اسرائیلی فورس کو اینٹی قلعہ بندی TPG شیل اور ایک اینٹی پرسنل شیل سے نشانہ بنایا۔
القسام نے مزیدکہا کہ اس نے اسرائیلی فورس کے ارکان کو ہلاک یا زخمی کیا جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کو لایا گیا۔ القسام نے تلالسلطان محلے کے جنوب مغرب میں واقع سویدن گاؤں میں ایک اسرائیلی فوجی کو گولی مارکرہلاک کیا۔
قبل ازیں ہفتے کےروز القسام نے رفح شہر کے مشرق میں واقع علاقے "زلطہ” میں "ال یاسین105” گولے سے "D9″ فوجی بلڈوزر کونشانہ بنایا۔
ہفتے کے روز القسامنے ایک عمارت کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شائع کیے جس میں گذشتہ جمعرات کو رفح کےمغرب میں واقع تل السلطان محلے میں اسرائیلی فوج کو دو ٹی پی جی گولوں سے تباہ کیاگیا تھا۔
القسام بریگیڈزکا کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مشرق میںقابض فوج پر 107 کیلیبر راکٹوں سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں نشانہ بنائے گئےمقام پر آگ بھڑک اٹھی۔