مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال مشرق میں شمالی وادی اردن میں اتوار کے روز فائرنگ کے ایک آپریشن میں ایک آباد کار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
عبرانی میڈیا نےاطلاع دی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو آباد کار زخمی ہوئے،جن میں سے ایک کی حالتنازک بتائی جاتی تھی۔ ان میں سے ایک ہسپتال پہنچائے جانے کے بعد دم توڑ گیا۔
فائرنگ کا واقعی”میخولا” یہودی بستی کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بہحفاظت فرار ہوگئے۔
قابض اسرائیلیفوج نے بعد میں اعلان کیا کہ زخمیآبادکاروں میں سے ایک زخموں کی تاب نہلاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔
مزاحمتی آپریشن کیتفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے تیز رفتارگاڑی سے آباد کاروں کی دو گاڑیوں کی طرف فائرنگ کی جس سے دونوں گاڑیوں میں ایکایک شخص زخمی ہوگیا۔
قابض فوج کے ریڈیونے کہا کہ یہ دوہرا حملہ تھا کیونکہ دو مقامات پر فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں ایکآباد کار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے شمالی وادی اردن میں تیاسیر اور الحمرا چوکیوں کو آبادکاروں کے زخمی ہونے کے بعد بند کر دیا اور طوباس کے مشرق میں واقع بردلا گاؤں پردھاوا بول کرگھر گھر تلاشی شروع کر دی۔