دوشنبه 18/نوامبر/2024

خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں دو صحافی اپنے بچوں سمیت فلسطینی شہید

ہفتہ 10-اگست-2024

اسرائیلی جنگی طیاروںنے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں وحشیانہ بمباری میں دو سینیر صحافی شہید اپنے خاندان کے افراد اوربچوں سمیت شہید ہوگئے۔

 

اسرائیلی فوج نے صحافیتمیم معمر اور عبداللہ السوسی کے گھر کو براہ راست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاور ان کے متعدد بچے اور رشتہ دار شہید ہوگئے۔

 

مقامی ذرائع نے بتایاکہ جمعہ کی سہ پہرغزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں دو الگ الگ حملوںمیں دونوں صحافی ساتھیوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

 

شہید ساتھی تمیممعمر فلسطین ٹی وی کے لیے کام کرتے ہیں اور عبداللہ السوسی الاقصیٰ چینل سے منسلکتھے۔

 

ان دونوں صحافیوکی شہادت سے گذشتہ سات اکتوبرسے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سےشہید صحافیوں کی تعداد 166 ہوگئی ہے۔

 

دوسری جانبفلسطین  کی صحافتی برادری نے دونوں ساتھیوںکی شہادت کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سوچا سمجھا قتل اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئےصحافیوںاور ان کے خاندانوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

 

غزہ میں پریس یونیننے کل جمعہ کو ایک بیان میں جاری ایک پریس بیان میں کہاکہ دو صحافی ساتھیوں کا قتلغزہ میں صحافیوں کو قابض دشمن کے منظم طریقےسے نشانہ بنانے کے فریم ورک کے اندر ایک نیا جرم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی