اقوام متحدہ کی ایک عہدیدار نے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں یکے بعد دیگرے سکولوں میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ماورائے عدالت قتل عام میں ملوث ہے اور اس قتل عام کی ہر صورت میں تحقیقات ہوں گی۔
فلسطینی علاقوں میںانسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی عہدیدار فرانسسکا البانیز نے کہاکہ تمام ’’مہذب اقوام‘‘ کی بے حسی کے تناظر میں قابض حکام امریکی اور یورپی ہتھیاروں کو بروئے کار لا کر فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔
’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹکے ذریعے ایک پوسٹ میں البانیز نے اسرائیلی قابض حکام کے اندرون و بیرون ملک فلسطینیوںکو قتل کرنے کی طویل تاریخ پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہاسرائیلی قابض ریاست کی فلسطینیوں کو اندر اور باہر قتل کرنے کی تاریخ "طویلہے اور یہ احتساب کے بغیر نہیں رہ سکتی”۔
اقوام متحدہ کی عہدیدار نےمزید کہا کہ "میں نے اقوام متحدہ کے دیگر ماہرین کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں تشددمیں اضافے اور لبنان سے لے کر ایران تک ماورائے عدالت قتل اور قتل کے تازہ ترینجرائم کی مذمت کی ہے۔
فرانسسکا البانیز نے امنکے راستے کا حصہ بننے کے لیے آزاد، شفاف تحقیقات اور جوابدہی کی ضرورت پر زور دیا۔