جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں جنگی جرائم پر صہیونی ریاست کو سزا دی جائے: خلیل الحیہ

ہفتہ 10-اگست-2024

غزہ کی پٹی میںاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے سلامتی کونسل کا ہنگامیاجلاس بلانے اور صیہونی وجود پر’چیپٹر سیون‘ کا اطلاق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس رہنما کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک جنگی مجرم ہے جو نہتے فلسطینیوں کا بے دردی کے ساتھقتل عام کر رہی ہے۔ غزہ کی پٹی میں الدرج کے مقام پر ایک سکول میں ہفتے کے روز کیاگیا قتل عام صہیونی فاشسٹ دشمن کا ایک نیا جنگی جرم ہے۔

 

خلیل الحیہ نےعالمی برادری، عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کا سفارتی،سیاسی اور قانونی تعاقب کریں دشمن کو اس کے جرائم پر سزا دیں۔

 

خلیل الحیہ نے قطر سے نشر ہونے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کو دیےگئے ایک انٹرویو میں غزہ میں الدرج کے مقام پر التابعین سکول پر اسرائیلی بمباریکی شدید مذمت کی اور اسے معصوم شہریوں کا سوچا سمجھا قتل عام قرا دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ سکول کو نشانہ بنانا جہاں بڑی تعداد میں بے گھر خواتین اور بچے پناہ لیے ہوئے تھےاسرائیلی بزدل دشمن کا ایک نیا اور گھناؤنا جرم ہے۔ اس جرم نے ایک بار پھر پوری دنیا پر واضحکر دیا ہے کہ مغربی اور امریکی مدد سے شروع کی گئی یہ جنگ کسی خاص تنظیم کے خلافنہیں بلکہ تمام فلسطینیوں کے خلاف ہے۔ اس بربریت کا مقصد قتل و غارت گری، تباہی اور بربادی جاری رکھتےہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی کرنا ہے۔

 

خیال رہے کہ ہفتےکی صبح قابض فوج کے ہاتھوں غزہ میں خونی قتل عام میں 100 سے زاید شہری شہید اور دسیوںزخمی ہوئے۔

 

الحیہ نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے ایسا ہے کہ ہر کوئی اس فاشسٹ قاتل، مجرم نیتن یاہو اس کی مجرم فوجاور اس کی فاشسٹ حکومت کو دیکھ رہا ہے، انتظار کر رہا ہے اور اس کو کھلی چھوٹ ہےوہ جو چاہے کرے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ ناگاساکی جرم (جاپانی شہر پر امریکی ایٹمی بم گرانا) جس کی یاد میں دو روزقبل منایا گیا تھا دنیا کو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ جب تک ان مجرموں کو ختم نہیںکیا جاتا اور ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، انسانیت کو عظیم قتل عام اور ناگا ساکیجیسے سانحات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

امریکی انتظامیہ جارحیت میں شراکت دار

 

انہوں نےکہا کہ صہیونیقابض ریاست کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینیوںکی نسل کشی کی کلین چٹ دی گئی ہے۔ امریکی حکومت نہ صرف غزہ میں قتل عام پر صہیونیمجرموں کے ساتھ کھڑی ہے  بلکہ فلسطینیوں کینسل کشی اور ان کے اجتماعی قتل عام میں مہلک ہتھیار بھی فراہم کررہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہفلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والا ہرملک فلسطینیوں کے بہتے خون کا ذمہ دارہے۔ امریکہ اس جرم میں سب سے آگے ہے جو دشمن ریاست کو فلسطینیوں کے قتل کے لیےطیارے، بم اور فوجی سازو سامان فراہم کرتا ہے۔

 

الحیہ نے کہا کہدُنیا کو ایک واضح سچائی کا سامنا ہے کہ صیہونی دشمن اب کسی بھی انسانی اقدار کاپابند نہیں بلکہ انسانیت سے عاری ہے۔

 

انہوں نے عرب اقوام،عرب لیگ ، اسلامی تعاون تنظیم، سلامتی کونسل اور تمام بین الاقوامی تنظیموں سےواضح اور فوری جلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام اور عربممالک فلسطینیوں کے قاتل کے جنگی جرائم کے خلاف اتھ کھڑے ہوں۔

مختصر لنک:

کاپی