چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی عالمی سطح پر شدید مذمت

ہفتہ 10-اگست-2024

وسطی غزہ شہر کےالدرج محلے میں ہفتے کی صبح بے گھر افراد سے بھرے التابعین اسکول پر اسرائیلی فوجکی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ہولناک قتل عام کی عالمی سطح پرسخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کیبربریت میں ہفتے کے روز التابعین سکول میں ایک سو سے زاید فلسطینی شہید اور دسیوںزخمی ہو گئے تھے۔

التابعین سکولپر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے بعد اقوام متحدہ، مصر، سعودی عرب، قطر،ترکیہ، پاکستان، لبنان، عراق، شام ، ایران ، اردن ، جامعہ الازھر اور کئی دوسرےممالک اور اداروں نے نہتے فلسطینی شہریوں کے ہولناک قتل عام کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے۔

 

مسلمان ممالک اوردوسرے ملکوں کی طرف سے جاری کردہ مذمتی بیانات میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کاسلسلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

 

اسلامی جمہوریہایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے پریس کو جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتےکی صبح غزہ میں نہتے فلسطینی شہریوں کا قتل عام صہیونی فاشسٹ ریاست کے مسلسل جنگیجرائم کا تازہ جرم ہے اور صہیونی دشمن کو اس جرم اور قتل عام کا حساب دینا ہو گا۔

مصر کی طرف سےجاری ایک مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست بار بار فلسطینیوں کا قتلعام کر رہی ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی ریاست کو بین الاقوامی قوانین کا پابند کرانےمیں ناکام ہوچکی ہے۔ بے گناہ شہریوں کا قتل عام کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے۔

 

مصر کی سب سے بڑیدینی درس گاہ جامعہ الازھر کہا کہ وہ غزہ میں التابعین اسکول پر وحشیانہ اسرائیلی بمباریکی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ حملہ کہ غدارانہ مجرمانہ فعل ہے جس میں فجر کی نماز کےدوران شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اس جرم کی وحشت اور بربریت ناقابل بیان ہے۔

 

جامعہ الازھر نے دُنیاکے تمام آزاد اور زندہ ضمیر لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس دہشت گرد ریاست پر فلسطینیوںکے خلاف جرائم اور نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہیں۔

 

 اردن نے التابعین سکول پراسرائیلی بمباری کو ایک وحشیانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

 

قطری وزارت خارجہکے ایک بیان کے مطابق قطر نے غزہ کی پٹی میں ایک اسکول پر اسرائیلی قابض دشمن  کی بمباری کی شدید مذمت کی اور اس وحشیانہ جرمکی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

 

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کے مشرق میں بے گھر ہونےوالے افراد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے والے التابعین سکول کو نشانہبنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی