اسرائیلی طیاروں نے جمعہ کے روز جنوبی لبنان میں ڈرون طیارے سے میزائل حملہ کر کے دو لبنانی شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے لبنانی سرحدوں کے ساتھ ساتھ لبنان کے دیہات، قصبوں اور شہروں کو بھی بمباری سے آئے روز نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا ہے۔
تازہ میزائل حملے کے بعد لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ دو شہری شہید ہوئے ہیں۔ اس ڈرون حملے کا ہدف ناقورہ کو بنایا گیا تھا ۔ یہ علاقہ لبنان کے جنوب میں واقع ہے۔
اسرائیل کی جانب سے اس طرح کے تقریباً روزانہ کی بنیادوں پر ہونے والے حملوں میں لوگ شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔ یہ سلسلہ 8 اکتوبر 2023 سے جاری ہے اور ان حملوں میں کئی لوگ شہید یا زخمی ہو جاتے ہیں۔ حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی 2006 کی جنگ کے بعد یہ سرحدی جھڑپوں اور لڑائی کا طویل ترین دورانیہ ہے۔