اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ اور پاپولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین کی قیادت کے نے جمعرات کو”شہید اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی عوام کے تمام شہداء کے مشن کے ساتھ وفاداریکے لیے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت” پر اتفاق کیا۔
دونوں جماعتوں کے وفود نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ "نئے قومی طریقوں کی تلاش اور آگےبڑھنے کی ضرورت ہے جو جمود کی حالت پر قابو پانے میں مدد کر سکیں اور نسل کشی کیجنگ کو روکنے کے لیے فلسطینی عوام کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کر سکیں۔
جمعرات کے روز ’حماس‘کی قیادت کے دوحہ میں جماعت کے دفتر میں عوامی محاذ کے وفد کا استقبال کیا۔ اسموقعے پر اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیتی دورے کے موقع پر پاپولر فرنٹ فار دی لبریشنآف فلسطین کی قیادت کے وفد نے حماس سے ھنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
دونوں جماعتوں کیقیادت نے "مسلسل اور متواتر بنیادوں پر مشاورتی اجلاسوں کے انعقاد کی ضرورتاور فلسطینی عوام اور ان کے مقصد کی خدمت کے لیے ہم آہنگی اور مسلسل رابطے کیضرورت پر اتفاق کیا ہے”۔
حماس کے قومیتعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام بدران نے پاپولر فرنٹ کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ وفدمیں پاپولر فرنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کامریڈ جمیل مظہر اور دیگر شامل تھے۔