سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، 22 فلسطینی شہید،77 زخمی

جمعرات 8-اگست-2024

فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 قتل عام کیے جن میں 22 فلسطینی شہید اور 77 زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوں میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔

 

وزارت صحت نے ایکبیان میں بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 39699 شہید اور91722 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھیبہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کاعملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی