سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیل کی حمایت پر فلسطین کےحامی مظاہرین کملا ہیرس پر برس پڑے

جمعرات 8-اگست-2024

امریکہ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی طرف سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں صہیونی ریاست کی حمایت کرنے پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

غزہ کی پٹی میںاسرائیلی قابض ریاست کے ہاتھوں نسل کشی کے خلاف مظاہرین کے نعروں نے مشی گن میںانتخابی ریلی کے دوران امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوارکملا ہیرس کی تقریر میں خلل ڈالا۔

 

’واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ کیا کہ بہت سے مظاہرین نے ہیرس کا بائیکاٹکیا۔ فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے اور اسرائیل کو بم فراہم کرنے میں امریکیکردار کو مسترد کیا جس نے غزہ میں دسیوں ہزار شہریوں کوشہید اور زخمی کرنے میں کردار ادا کیا۔

 

العربی الجدیداخبار نے اطلاع دی ہے کہ مظاہرین نے نعرہ لگایا کہ کملا "آپ چھپ نہیں سکتیں، ہمنسل کشی کو ووٹ نہیں دیں گے، "فلسطین زندہ باد ” اور غزہ میں جنگ بندیکا مطالبہ کرتے ہیں”۔

 

مظاہرین کی تنقیدکے جواب میں ہریس نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہر ایک کی آواز اہم ہے،لیکن میں اب بول رہی ہوں۔ نعرے لگانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "آپجانتے ہیں کہ کیا اگر آپ چاہتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیتیں‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی