قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اس کے تین فوجی زخمی ہوئے۔
قابض فوج کےترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ جنین میں فوجی آپریشن میں ایک اسرائیلی فوجی معمولیزخمی ہوا اور دو دیگر واقعات میں معمولی زخمی ہوئے۔
جنین شہر اور اسکے کیمپ میں گذشتہ روز بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میںاسرائیلی بمباری سے 5 نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
گذشتہ روز قابضفوج کے بڑے دستوں نے ناصرہ اسٹریٹ کے راستے جنین شہر پر دھاوا بول دیا جس کے بعدتصادم اور مسلح جھڑپیں ہوئیں اور انفراسٹرکچر، مکانات اور دکانوں کو مسمار کرناشروع کردیا جب کہ مزاحمتی کارکنوں او قابض فوج کے درمیان جھڑپیں بھی جاری رہیں۔
تقریباً روزانہ کیبنیاد پر شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے ایسیکارروائیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
فلسطینیوں کےسرکاری اعداد وشمار کے مطابق قابض فوج نے گذشتہ مہینوں کے دوران مغربی کنارے میںاپنی کارروائیوں میں توسیع کی، جس سے 604 افراد شہید اور تقریباً 5400 زخمی ہو چکےہیں۔