مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز شمالی وادی اردن میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہو گیا۔
عبرانی ذرائع کےمطابق ایک مزاحمتی کارکن شمالی فلسطین کی وادی اردن میں طوباس کے قریب "بکعوت”بستی کی جانب فائرنگ کے حملے کی کوشش کے دوران قابض فوج کی گولیوں سے مارا گیا۔
شہید فلسطینی کیشناخت مجاہد ربیع عنبوسی کے نام سے کی گئی ہے جو طوباس بٹالین کے ایک رکن تھےاسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع کےمطابق شہید ایک بہادر اور مظلوم مجاہد، بٹالین کے مربی تھے۔
ادھرسکیورٹی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے ایک نوجوانپر گولیاں برسائیں جس کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ وہ تممون کے مشرق میںطوباس شہر کے جنوب میں فائرنگ سے زخمی ہوگیا تاہم اس کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔