فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا محمد ابو حجاب نامینوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
نابلس کے رفدیہ ہسپتالکے طبی ذرائع نے بدھ کے روز ابو حجاب کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کو اسرائیلی فوج کیاندھا دھند شیلنگ سے گہرے زخم آئے تھے۔
تحریک فتح کے عسکری ونگ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نے شہیدمحمد علی ابو حجاب کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسرائیلیڈرون کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوا ہے۔
گذشتہ روز قابضفوج کی جانب سے جنین شہر جنین اور اس کے کیمپ پر جارحیت کے دوران دو بم دھماکوں میںپانچ نوجوان شہید ہوگئے تھے جن میں احمد حسام السعدی، ایہام حسن جابر زکارنہ، خطابمجد بدویہ اور دو بھائی سیف اور عمر علی محمودابو عبید شامل تھے۔
دو نوجوان ولید جمال محمد حسین 33 سال اور خضر حسین خضرابو قطنا اسرائیلی قابض فوج کی گولیوں سے اس وقت شہید ہو گئے جب انہیں ایک مکان میںگھیرے میں لے کران پر فائرنگ کی گئی۔