فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دواجتماعی قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 افراد شہید اور110 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
فلسطینی وزارت نےاپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سےجاری اسرائیلی جارحیت میں39677 فلسطینی شہید اور 91645 زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اورشہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوںاور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاستنے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظماور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔