چهارشنبه 04/دسامبر/2024

حزب اللہ کے حملوں میں ایک اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی، حیفا میں دھماکے

منگل 6-اگست-2024

شمالی مقبوضہفلسطین میں بالائی الجلیل  پر لبنان سے میزائلاور ڈرون کے ذریعے گئے حملوں کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور دیگر شدید زخمیہو گئے۔

 

عبرانی میڈیا نےتصدیق کی ہے کہ عبرانی ریاست کے المزرا گاؤں کے چوراہے پر ہونے والے حملے میں زخمیہونے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہو گیا ہے جب کہ کم از کم 5 افراد مختلفزخموں سے زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا ذرائع نےبتایا کہ  شراغا کیمپ میں دو فوجی معمولیزخمی ہوئے ہیں۔

 

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے رپورٹ کیا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ مغربی الجلیل میںڈرون دھماکے متعدد افراد شدید اور بعض درمیانے درجے کے زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی ایمبولینسنے اعلان کیا کہ دھماکے  میں دو افراد زخمیہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

 

اسرائیلی اخبار’ہیوماسرائیل‘نے کہا کہ عکا اور حیفہ کے درمیان خلیج میں ایک فوجی کیمپ میں دھوئیں کےبادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں جب کہ حیفا میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ لبنانی حزب اللہ کے بم دھماکے میں شمالی نہاریہ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دوافراد زخمی ہوئے اور ایک کار کو نقصان پہنچا۔ بعض میڈیا ذرائعکے مطابق حزب اللہ نے قابض ریاست کے اندر اس کے متعدد اہداف  کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔

 

رات کو اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے المرج کے مقام کوتوپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی