جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی قابض فوج کا طوباس میں دھاوا اور فائرنگ، چار شہید سات زخمی

منگل 6-اگست-2024

مقبوضہ مغربیکنارے کے شمالی شہر طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقبہ پر گذشتہ رات اور منگل کیصبح اسرائیلی قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بچے سمیت چار شہری شہید اور سات زخمی ہوگئے۔

 

فلسطینی وزارتصحت نے تصدیق کی کہ طوباس گورنری کے قصبے عقبہ میں قابض فوج نے دھاوا بولا اوراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے چار شہری شہید اور سات زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناکہے۔

 

بتایا گیا ہے کہشہید ہونے والوں میں 36 سالہ آیسر محمدقاسم ابو عرا،19 سالہ نور محمد یاسینالیاسین، عمید یاسین غنام اور 14 سالہ بچہ بلال عزالدین صوافطہ کے نام سے کی گئی ہے۔

 

ایک مقامی ذرائعنے اطلاع دی ہے کہ نوجوان نور الیاسین اور نوجوان عمید غنام قابض فوج کی گولیوں سےزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ دونوں کا تعلق عقبہ قصبے سے ہے۔

 

ایک مقامی ذریعےنے کہاکہ قابض فوج نے طوباس میں ترکیہ کےسرکاری اسپتال کے قریب فوجی کمک بھیجی اور شہریوں پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجےمیں طوباس شہر سے تعلق رکھنے والا بچہ بلال عزالدین صوافطہ شہید ہوگیا۔

 

طوباس میں ترکیہکے سرکاری ہسپتال کے ایک طبی ذریعہ نے پیر کی شام کو اطلاع دی تھی کہ نوجوان ایسرابو عرا کے سرمیں گولی ماری گئی تھی جس کے نتیجے میں اس کی شہادت کا واقعہ پیش آیا۔

 

فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے 7 شہریوں کو براہ راست گولیوںسےنشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں دو فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایککی کمر میں گولیاں لگی ہیں جب کہ دوسرے کی آنکھ میں گولی ماری گئی ہے۔ دونوں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

طوباس میںفلسطینی اسیران کلب کے ڈائریکٹر کمال بنی عودہ نے بتایا کہ قابض فوج نے شہری یاسینراسم یاسین غنام کوایک مکان کا محاصرہ کرکے گولیاں ماری گئیں۔ اس دوران قابض فوجنےایک زخمی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 

قابض فوج نے عقبہقصبے پر دھاوا بول کر ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا جس کے نتیجے میں نوجوانوں کےساتھ تصادم ہوا۔ اس دوران قابض فوجیوں نے گولیاں برسائیں جس سے چار نوجوان زخمی ہوگئے۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج کے خصوصی یونٹوں نے ابتدائی طور پر قصبے پر دھاوا بولا اور ایکمکان کو گھیرے میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی