یورپی یونین نے غزہکی پٹی کے جنوب میں رفح گورنری میں اسرائیل کی جانب سے انفراسٹرکچر کی مسلسل تباہیپر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یورپی یونین کےاعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا کہ "یورپییونین اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے لیے اہم بنیادی ڈھانچے جس میںرفح کے مرکزی واٹر پلانٹ کی تباہی پر بہت پریشان ہے”۔
انہوں نے کہا کہ ہمرفح میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت کلیدی شہری انفراسٹرکچر کی تباہی پر وضاحت کے لیےبین الاقوامی مطالبات میں شامل ہیں۔ ہم اسرائیل سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس نےرفح میں واٹر پلانٹ کو کیوں نشانہ بنایا۔
بوریل نے مزیدکہا کہ "غزہ میں انسانی تباہی بدتر ہو رہی ہے۔ یہ صورت حال عام شہریوں، خاصطور پر بچوں میں وبائی امراض اور انفیکشن کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے باعث بڑی تعداد میںلوگ وبائی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔