فلسطینی شہری دفاع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری اور قتل عام کے نتیجے میں اتوار کی صبح سے لے کر اب تک 53 شہری شہید ہو چکے ہیں، جب کہ درجنوں زخمی اور لاپتا ہیں۔
قابضاسرائیلی فوج جنوبی غزہ میں النصر اور حسن سلامہ اسکولوں کوبغیر کسی وارننگ کے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 25 سے زائد شہری شہید ہوئے۔ ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔
سول ڈیفنس کے ایک پریس ریلیز میںکہا ہے کہ شمالی گورنری میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ سٹی میں 38 اور مرکزی گورنریمیں سات شہید ہوئے۔
انہوں نے بتایاکہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے جبالیہ کیمپ کے شمال مغرب میں واقع العمودی خاندانکے ایک آباد مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوئے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ شہر کے جنوب میں زیتون محلے میں کویت راؤنڈ اباؤٹ کے شمال میں صلاح الدیناسٹریٹ پر شہریوں کی کار پر بمباری کے نتیجے میں تین شہید اور دو شہری لاپتا ہیں۔