اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایسی ویڈیوز نشر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک سرنگ کے دھانے کو بم سے اڑا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مجاھدین نے مغربی رفح میں واقع تل السلطان محلے میں ایک سپاہی کو ماہر نشانچی کی گولی سے نشانہ بنتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان مناظر میںقابض فوج کے متعدد فوجیوں کی تل السلطان کے نواح میں ایک سرنگ میں مانیٹرنگ کیگئی۔ جب فوجی سرنگ کے دھانے پر پہنچے تو وہاں دھماکہ کردیا گیا۔ القسام نے کہا کہ9 جولائی جمعہ کی صبح فوجیوں کی موجودگی میں سرنگ کےدھانے پرحملہ کیا گیا جس کےنتیجےمیں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ان مناظر میں ایکاسرائیلی فوجی کو نشانہ بننے کی ویڈیو بھی شامل تھی جسے القسام کے جنگجوؤں کی طرف سے برہما کےعلاقے میں ایک عمارت کے اندر چھپے فوجی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا۔ مناظر میں دیکھاجا سکتا ہے کہ سپاہی زخمی ہو کر زمین پرگرتا ہے اور مجاھدین "اللہ اکبر” کہتے سنائی دیتے ہیں۔
القسام بریگیڈزنے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں ہولون کے علاقے میں چاقومارنے کی دلیرانہ کارروائی دکھائی گئی ہے۔ تصویر میں موجودچاقو ایک فلسطینی شہری کی عکاسی کرتا ہے اور پوائنٹ بلینگ فاصلے سے کی گئی کارروائی دکھائیگئی ہے۔
اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے مرکز اطلاعات فلسطین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات کیتصدیق کی ہے کہ وسطی تل ابیب کے علاقے ہولون میں چاقو کے حملے میں ایک یہودی آبادکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی غزہمیں جاری جنگی جرائم کا فطری رد عمل ہے اور اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔