شنبه 16/نوامبر/2024

اسماعیل ہنیہ کے حماس میں جانشین کے انتخاب پر مشاورت جاری

اتوار 4-اگست-2024

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نےاعلان کیا ہے کہ اس کی قیادت نے تحریک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے اپنی قیادت اورشوریٰ کے اداروں میں وسیع مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 

ایک اخباری بیان میں حماسنے سیاسی شعبے کے نئے سربراہ کے چناؤ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر میڈیا کو بریفنگ دی۔ بیان میں کہا گیا ہے ہم فلسطینیعوام اور ہماری عرب اور ملت اسلامیہ کے عوام کو یقین دلاتے ہیں جماعت کے انتظامیادارے اور اس کی شوریٰ کا فریم ورک اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور مشکل حالات میںمزاحمتی عمل جاری رکھنے کے لیے موثر اور عملی طریقہ کار پر کام کر رہی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ برادر رہنما اسماعیل ھنیہ ابو العبد کی شہادت کے ساتھ ہی تحریک کی قیادت نے جماعت کے نئےقائد کے انتخاب کے لیے اپنی قیادت اور شوریٰ کے اداروں میں وسیع مشاورت کا عملشروع کر دیا ہے۔

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی مشاورت کے مکمل ہونے کے بعد نتائج کااعلان کریں گے۔ حماس نے سوشل میڈیا پر جماعت کی نئی قیادت کے لیے مختلف ناموں سےمتعلق دعووں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

 

حماس نے وضاحت کی کہ صہیونی مجرموں کے ہاتھوں اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے ساتھ ہی  جماعت کا سیاسی بیورو اور اس کی شوریٰ کونسل کاادارہ فوری طور پر حرکت میں آیا اور اس نے نئے سربراہ کے حوالے سے اپنی ذمہداریوں کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہد اسماعیل ہنیہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت کےبعد حماس اور فلسطینی مزاحمت کے اپنے راستے پر سفر جاری رکھے گی۔ یہ مزاحمت ہماری قوتعزم میں اضافہ کرے گی اور شہید کا پاک خون مزاحمت کو مزید تیز کرے گا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ’حماس‘ اعلیٰادارہ سازی اور بہترین شوریٰ کی خصوصیات کی حامل جماعت ہے، جس کی عکاسی گذشتہ دہائیوںکے حقائق اور واقعات سے ہوتی ہے۔ ماضی میں بھی اس کے کئی سرکردہ رہ نماؤں کو بزدلدشمن نے ایسے ہی حملوں میں شہید کیا جس کے بعد جماعت نے جلد ہی قیادت کا خلا پرکیا۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کواسرائیلی قابض نازی ریاست نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک بزدلانہ اوروحشیانہ حملے میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں وہ شہید ہوگئے تھے۔

 

اسماعیل ھنیہ کی شہادت غزہ اورفلسطین کے دوسرے علاقوں میں جاری صہیونی نسل کشی کی جنگ کا تسلسل جس میں اب تک ایکلاکھ تیس ہزار فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 10ہزار شہری لاپتا ہیں۔

 

شہداء اورزخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی