لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہےکہ اس نے جنوبی لبنان میں قابض صہیونی ریاست کے آٹھ مقامات پر حملہ کیا۔ دوسری جانباسرائیلی فوج کے حملے میں حزب اللہ کے دو کارکن بیت المقدس پر قربان ہو گئے۔ ہفتے کے روز ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیمزاحمت کی حمایت اور صہیونی جنگی جنون کا پامردی سے مقابلہ کرنے والے بہادرفلسطینی عوام کی حمایت اور نصرت کے لیے دشمن کے اہداف پر بمباری جاری رکھے گی۔
حزب اللہ نے ایک فوجی بیان میںکہا کہ اس کے مجاہدین نے مطلہ کالونی میں دشمن کے فوجیوں کے زیر استعمال عمارت کومناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور اسے براہ راست نقصان پہنچایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہنے مقبوضہ لبنان کے کفر شعبا پہاڑیوں میں رویسات العلم اور السماقہ، شلومی کالونی ،حدبیارون، عوییم کالونی میں دشمن فوجیوں کے زیر استعمال عمارتوں اور توپ خانے کے گولوںاور مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب لبنان کی اسلامیمزاحمت نے دو شہیدوں حسن عماد کریم یاس اور علی نازی عید المعروف جون کی شہادت کےبعد انہیں سپرد خاک کیا۔
دوسری جانب لبنان کی وزارت صحتنے جنوبی لبنان کے قصبے دیر سریان پر اسرائیلی جارحیت میں ایک لڑکے کی شہادت اور 6 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کیہے۔