اسلامیتحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے مسلسل 302ویں روز بھی غزہ کیپٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی افواج کا مقابلہ جاری رکھا۔
ہفتے کےروز القسام مجاھدین نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرق میں مشرقیقبرستان کے قریب قسام رائفل سے ایک صہیونی فوجی کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔
القسام کےملٹری میڈیا نے صہیونی فوجی کے براہ راست نشانہ بننے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
القسام بریگیڈزنے جنوب میں رفح شہر کے مشرق میں واقع علاقے "زلاطا” میں "ال یاسین105” کے گولوں کے ساتھ دو "ٹائیگر” ٹروپس کیریئر، دوD9″ فوجیبلڈوزر اور ایک صہیونی مرکاوہ ٹینک کونشانہ بنایا۔
القسام نےاعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مشرق میں واقع”زلاطا” کے علاقے کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن کی فوج اورگاڑیوں کے ساتھ صفر فاصلے سے شدید لڑائی لڑی۔
اس نے غزہکی پٹی کے جنوب میں، رفح کے مشرق میں صوفا فوجی کیمپ پر دشمن کی افواج کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیوکلپ شائع کیا، جس میں دو 114 ایم ایم "رجوم” راکٹ لانچرز کا استعمال کیاگیا۔