دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ میں فلسطینی نسل کشی کی جنگ 303 ویں روز میں جاری مزید کئی شہید

اتوار 4-اگست-2024

صیہونیقابض افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری جارحیت مسلسل 303ویں روز داخلہوگئی ہے۔ قابض فوج نے اج اتوار کو علی الصبح غزہ میں کئی مقامات پر تازہ بمباریاور وحشیانہ حملے کیے۔

 

ہمارےنامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپخانے نے آج اتوار کے روزغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، بےگھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں شہید اور زخمیہوئے۔

 

قابضافواج نے 7 مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپخانے کی بمباری اور ہولناک قتل عام کے دوران زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

غزہکے شمال میں جبالیہ کیمپ میں الفاخورہ کے علاقے میں العامودی خاندان کے ایک گھر پرآج فجر کے وقت قابض فوج کے طیاروں کی بمباری میں آٹھ شہری شہید ہوگئے۔

 

غزہ کیپٹی کے وسط میں واقع دیر البلح میں الحسنات خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کیبمباری سے تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 

غزہ کیپٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں شہداء الاقصی ہسپتال کے اندر موجود بے گھر افرادکے خیموں کو قابض فوج نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ شہری شہید ہوگئے۔

 

غزہ میںسرکاری میڈیا کے دفتر نے اعلان کیا کہ قابض فوج نے بے گھر افراد کے خیموں پر بمباریکرکے الاقصی شہداء ہسپتال کے اندر قتل عام کا ارتکاب کیا، جس سے متعدد افراد شہیداور 18 سے زائد زخمی ہوئے۔

 

سرکاریمیڈیا آفس نے عالمی برادری اور عالمی و بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہقابض دشمن پر غزہ میں کشت وخون روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں تاکہ بے گناہ لوگوں کے خونکی بہتی ندیاں روکی جا سکیں۔

 

رات گئےاسرائیلی فوج کی غزہ پر پُرتشدد اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے غزہ کی پٹی کےوسط میں نصیرات کیمپ کے شمال میں، بجلی کمپنی اور ملائیشیا کے اسکول کے آس پاس کونشانہ بنایا۔

 

اسرائیلیقابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر کے مشرق میں عبسان الکبیرہقصبے کے مشرق میں شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمیہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی