اسرائیلیقابض فوج نے غزہ کی پٹی میں ہزاروں بے گھر افراد کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایاجس کے نیتجے میں مزید 30 فلسطینی شہیداور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حالیہ قتل عام بے گھر افراد سے بھرے دو سکولوں میں کیاگیا۔
مقامیذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مغرب میں حسن سلامہ سکول اورالنصر پرائیویٹ سکول پر بیک وقت بمباری کی۔
ذرائعنے واضح کیا کہ بمباری سے النصر سکول کا شمالی حصہ تباہ ہوگیا جو تین منزلوں پرمشتمل ہے جب کہ بمباری سے حسن سلامہ اسکول کا گراؤنڈ فلور تباہ ہوگیا۔
سوشلمیڈیا پر دونوں سکولوں کو تباہ ہونے اور وہاں پر قتل عام کے ہولناک مناظر کودیکھا جا سکتا ہے۔
غزہ میںسول ڈیفنس نے کہا کہ اس کے آلات ، مشینری اور گاڑیوں کی تباہی کی وجہ سے اسرائیلی بمباری سے نمٹنے میں مشکلپیش آ رہی ہے۔ اس کا عملہ ہاتھوں سے ملبہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔
اس نےزور دے کر کہا کہ اسرائیلی غصب فوج غزہ پر اپنی جنگ میں کسی بھی کنونشن یا قاعدےقانون کا احترام نہیں کرتا۔ بے گھر افراد سے بھرے سکولوں اور کیمپوں میں بے دریغقتل عام کیا جاتا ہے۔
دونوں سکولوں پر بمباری 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ہوئی جب قابض نے الشیخ رضوان کےپڑوس میں حمامہ اسکول پر بمباری کرکے اسی طرح کا قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں سکول میں موجود 16 بے گھر شہری شہید ہو گئے۔