چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ:بے گھرفلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری میں 17 شہید،60 زخمی

ہفتہ 3-اگست-2024

غزہ شہر میں بے گھر لوگوں کےگھروں پر صیہونی قابض افواج نے تازہ بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 17 فلسطینی شہریشہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔

 

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کیشام قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے الشیخ رضوان محلے میں بے گھر ہونے والےافراد کے عارضی خیموں اورحمامہ اسکول کو پُرتشدد حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجےمیں 17 شہری شہید جب کہ 60زخمی ہوگئے۔

 

بمباریاتنی شدید تھی کہ کئی شہداء کے جسد خاکی کے اعضا دور دور تک بکھر گئے۔ شہداء اور زخمیوں میں اکثریت بچوں اور خواتین بتائی جاتی ہے۔

 

سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ اسبمباری کے نتیجے میں اسکول میں آگ لگ گئی اور اس جگہ کو شدید نقصان پہنچا۔ طبی ٹیموںاور سول ڈیفنس نے شہداء اور زخمیوں کی بازیابی اور جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے لیےٹیمیںوہاں بھیجیں مگر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کی وجہ سے انہیں متاثرہ مقام تکرسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

ادھر غزہ شہر اور شمالی حصے میںہسپتالوں کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ اس کا عملہ حمامہ اسکول کو نشانہ بنانے کےبعد 16 شہید اور 21 زخمیوں کو بازیاب کرنے میں کامیاب ہوا ہے تاہم ابھی تک وہاںکئی زخمی اور شہداء کے جسد خاکی موجود ہیں۔

 

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہےکہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے شمال میں الشیخ رضوان محلے میں بے گھر ہونےوالے افراد کے گھر حمامہ اسکول پر بمباری کی۔

 

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروںنے شمالی غزہ میں شیخ رضوان مارکیٹ کے ارد گرد واقع اسکول چوک پر پرتشدد فائر بیلٹفائر کیا جس میں حمامہ پر دوسری بار بمباری کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی