مقبوضہ غرب اردن کے شہر طولکرم میں ہفتے کے روز اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیل فورس نے شمالی طولکرم کے علاقے عتيل اور زيتا کو ملانے والی شاہراہ پر ایک کار کو نشانہ بنایا، جس میں سوار پانچوں افراد شہید ہو گئے۔
طولکرم میں ثابت گورنمنٹ ہسپتال کے ڈاکٹر امين خضر نے بتایا کہ پانچ شہدا میں صرف ایک شخص کی شناخت ممکن ہو سکی ہے۔ شناخت کئے جانے شخص کا نام ھیثم نور الدین بلیدی بتایا جاتا ہے، ان کی عمر 25 سال بتائی جاتی ہے اور وہ طولکرم کے رہائشی ہیں۔
الأهالي يتفقدون المركبة التي قصفها الاحتلال واغتال عدة مقاومين بداخلها شمال طولكرم. pic.twitter.com/n9LuAtzHvt
المركز الفلسطيني للإعلام (@PalinfoAr) August 3 2024
بمباری کا نشانہ بننے والے دوسرے چار افراد کے جسم بری طرح جل جانے کی وجہ سے ان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی، ان کے جسموں کے ٹکڑے ثابت گورنمنٹ ہسپتال میں امانتا رکھوا دیے گئے ہیں۔ گاڑی کو بغیر بائیلٹ جاسوسی طیارے سے میزائل فائر کر کے نشانہ بنایا گیا۔
بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے میں ہلہ بول دیا اور جائے وقوعہ کو عام لوگوں کی رسائی کے لئے بند کر دیا جس کی وجہ سے شہری دفاع کے عملے اور رہائشیوں کو کار کے قریب آ کر اس میں لگی آگ بجھانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔
عاجل| استــشهاد أحد قادة كتائب القسام في طولكرم الشهـــيد هيثم بليدي جراء قصف الاحتلال لمركبة تقل عددا من المــقاومين شمال طولكرم. pic.twitter.com/Vg7zYZ7w9u
المركز الفلسطيني للإعلام (@PalinfoAr) August 3 2024
تاہم ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔
بعد ازاں جلد ہی قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم شہر کے مغربی علاقے پر چڑھائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس اور مسجد المرابطین کے اردگرد موجود شہری مکانات اور سرکاری عمارتوں کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا۔
تغطية صحفية: "قوات الاحتــــلال تنتشر في محيط موقع اغتيال عدة مقـــ ــاومين بعد قصف مركبتهم قرب طولكرم”. pic.twitter.com/PAUDCR5Tjg
شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) August 3 2024
اسرائیلی کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے طولکرم صوبے میں ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔