پنج شنبه 05/دسامبر/2024

2008 سے تمام جنگوں سے زیادہ تباہی حالیہ غزہ جنگ میں ہوئی: اقوام متحدہ

ہفتہ 3-اگست-2024

اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سنٹر غزہ جنگ کے حوالے سے اپنی مرتب کر دہ رپورٹ میں کہا ہے  2008 سے اب تک عالمی سطح پر ہونے والی تمام  جنگیوں میں اتنی بھاری مقدار میں ملبہ جمع نہیں جتنا دس ماہ پر پھیلی غزہ جنگ میں تباہی سے ملبے کے ڈھیر لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے 16 برسوں کی جنگوں کے دوران غزہ جنگ سے عمارات ، شہری انفراسٹرکچر  اور شہروں کی تباہی فوجوں  نے سب سے زیادہ کی ہے۔ صرف غزہ کا ملبہ پچھلی جنگوں کے مقابلے میں 14 گنا زیادہ ہے۔

اقوام  متحدہ کے ادارے نے یہ  جائزہ رپورٹ  سیٹلائٹ سے بنائی گئی تصاویر کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ ان تصاویر میں دور دور تک شہری عمارات اور فلسطینیوں کے گھروں کا ملبہ  بڑے بڑے ڈھیروں کی شکل میں موجود ہے۔

 یو این سیٹلائٹ سنٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  شہر کی تباہی کے مناظر اور ملبے کے ڈھیروں کی تصاویر 6 جولائی سے لینا شروع گئی تھیں۔ تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ 151265 عمارتیں اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں ہ میں تباہی  اور نقصان سے دوچار ہوئی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ان عمارات میں سے 30 فیصد مکمل تباہ ہوئی ہیں۔ 12  فیصد جزوی طور پر تباہ ہو ئی ہیں جبکہ 36 فیصد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ علاقے کی عمارات کا تقریباً 63 فیصد حصہ بمباری کا براہ راست نشانہ بنا ہے۔

 سیٹلائٹ کی تصاویر نے دکھا یا گیا ہے کہ ہر مربع میٹر پر 114 کلو گرام ملبہ موجود ہے۔  جس سے صاف لگتا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ہزاروں کی تعداد میں عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی