فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے رکن شیخ عزت الرشق نے مقبوضہ بیت المقدس میں اعلیٰ اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے اسرائیلی پولیس کے جبری اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسجد مذہب کے معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے شیخ صبری کو مسجد میں شہید حماس رہنما اسماعیل ھنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے اور دعائے مغفرت پر اغوا کرنے کے علاوہ مسجد کے امور سے بے دخل کر دیا تھا۔’ شیخ عزت الرشق نے کہا ‘اسرائیلی اقدام مذہبی آزادیوں پر حملہ ہے۔’
عزت الرشق نے ایک اخباری بیان میں شیخ صبری کو فلسطین کی ایک اہم مذہبی شخصیت قرار دیتے ہوئے اشتعال انگیزی کی مہم میں اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ صبری کو یروشلم میں واقع ان کے گھر سے اسرائیلی پولیس نے اغوا کیا ہے۔