دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ کی پٹی میں تین نئے قتل عام میں 31 فلسطینی شہید، 62 زخمی

ہفتہ 3-اگست-2024

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نےغزہ کی پٹی میں 3 تازہ قتل عام کیے جن میں مزید درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نےہفتے کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف تین قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر مزید 31 فلسطینی شہید اور62 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نےبتایا کہ گذشتہ سال 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعدسے اب تک 39550 شہید اور 91280 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی