جمعه 15/نوامبر/2024

صحافیوں کا بہیمانہ قتل اسرائیل کا بہیمانہ جرم ہے:حماس

جمعرات 1-اگست-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے کل بدھ کے روز غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جان بوجھ کر دوسینیر صحافیوں الجزیرہ کے نامہ نگار اسماعیل الغول اور ان کے ساتھ کیمرہ مین رامیالریفی کو نشانہ بنا کر شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الریفی اور الغول کو اسرائیلی بزدل صہیونی فوج نےجان بوجھ کر نشانہ بنایا اور انہیں شہید کیا۔ دونوں صحافیوں کی شہادت فلسطینیصحافیوں کے خلاف دشمن کی قتل وغارت گری پرمبنی پالیسی ،صحافیوں خاموش اور خوف زدہکرنے اور قتل عام کے جرائم پر پردہ دالنے کی منظم سازشوں کا حصہ ہے۔

حماس نے کہا کہدونوں صحافی حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ایران میں بزدلانہصہیونی حملے میں شہادت کےبعد ان کے گھر کےاطراف میں کوریج کررہے تھے جب انہیں سوچےسمجھے پلان کے تحت نشانہ بنایا گیا۔

حماس نے دونوںشہید صحافیوں کے اہل خانہ سے اس واقعے پر گہرے رنج وغم اور ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو نشانہ بنانے والا بزدل دشمن اپنے مکروہجنگی جرائم اور ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکےگا۔

خیال رہے کہصحافی محمد اسماعیل الغول اور ان کے ساتھی کیمرہ مین الجزیرہ ٹی وی کے لیے اسماعیلھنیہ شہید کےگھرکےقریب کوریج کررہے تھے جب صہیونی فوجیوں نے ان پر بمباری کی۔ انکی گاڑی کو جان بوجھ کر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں موقعے پر ہیشہید ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی