جمعه 15/نوامبر/2024

بزدل غدار صہیونی دشمن کا ایران میں حملہ، اسماعیل ھینہ شہید ہوگئے

بدھ 31-جولائی-2024

اسلامی مزاحمتیتحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ایران میں اسرائیلیفضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔انا للہ و انا اعلیہ راجعون

حماس نے غاصبصہیونی فوج کے اس بہیمانہ اور غدارانہ اوربزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےفلسطین اور پورے عالم اسلام کے لیے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حماس نے ایک پریسبیان میں کہا ہے اسلامی جماعت کے قائد،ہمارے عظیم فلسطینی عوام کے بیٹوں، عرب اوراسلامی قوم اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لیے سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ اسماعیلھنیہ شہید، مجاہد رہنما تہران میں ان کی رہائش گاہ پر غدار صہیونی حملے کے نتیجے میںشہید ہوئے ہیں۔ وہ گذشتہ روز ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلفبرداری میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے۔

ایک بیان میں ایرانیپاسداران انقلاب نے کہاکہ "ہم تہران میں ھنیہ کی شہادت کے واقعے کے اسکےنتائج  پر غور کررہے ہیں۔ جلد ہی اس حوالےسے تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

ایرانی خبر رساںایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کو تہران میں ان کیرہائش گاہ کو نشانہ بنانے کے بعد شہید کیا گیا۔

ایرانی تسنیم ایجنسینے اطلاع دی ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے شہادت کی تحقیقات جاری ہیںاور جلد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی