اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہرانمیں صہیونی دشمن کے بزدلانہ حملے میں شہادت کےبعد فلسطین میں بڑے پیمانے پر عوامی غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فلسطین کی تمام جماعتوںنے اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی شدید الفا میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی ریاست کاگھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔
فلسطین بھرمیں احتجاجی مظاہرے
فلسطین میں قومیاور اسلامی فورسز نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کمانڈر اسماعیل ہنیہ کے قاتلانہحملے میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے جامع ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیاہے۔
عباس کی مذمت
فلسطینی اتھارٹیکے صدر محمود عباس نے حماس کے سربراہ، سینیر رہ نما اسماعیل ہنیہ کےشہادت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی اور خطرناک اقدام قرار دیا۔
عباس نے فلسطینی عواماور فورسز کو اسرائیلی قابض دشمن کے مقابلے میں اتحاد، صبر اور ثابت قدمی پر زور دیا۔
فلسطینی حکومت کی مذمت
فلسطینی حکومت نےحماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ سابق فلسطینی وزیر اعظم کمانڈر اسماعیل ہنیہ کیشہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حکومت نے دھڑوں، قوتوںاور ہمارے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن اور اس کے جرائم کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہقومی اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔
تحریک فتح
فلسطین کی تحریک”فتح” نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کمانڈر اسماعیل ھنیہ کیشہادت کو ایک گھناؤنا جرم اور حقیقی بزدلانہفعل قرار د ہے۔
فتح نے بدھ کےروز ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ قتل و غارت کی پالیسی ہمارے عوام کی آزادی کےقومی حقوق کے حصول کے لیے جاری جدو جہد کو نہیں دبا سکے گی۔
عوامی محاذ
بدھ کی صبحپاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیوروکے سربراہ اسماعیل ھنیہ (ابو العبد) کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج وغم کااظہارکیا۔
پاپولر فرنٹ نے ایکبیان میں کہاکہ اسماعیل ہنیہ نے صہیونی نسل کشی کے مقابلے میں فلسطینی وجود کےدفاع کے لیےقافلہ شہداء میں شمولیت اختیارکی ہے۔ ھنیہ سمیت تمام فلسطینی شہداء کاخون رائے گاں نہیں جائے گا۔