قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں مسلسل 298 ویں روز بھی معصوم فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان وحشیانہ جرائم میں مزید درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے وقائع نگاروں نے اپنے مراسلوں میں بتایا ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے منگل کے روز غزہکی پٹی کے مختلف علاقوں میں فضائی بمباری اورتوپ خانے کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
قابض افواج نے سات مئی سے رفح کے بڑے محلوں پر زمینی حملے اور 25 جولائی سے تل الھویٰ میں دراندازیکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، فضائی اور توپ خانے کی گولہ باری اور ہولناک قتل عام کے دورانشہریوں کو بار بار نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
وسطی غزہ کی پٹیکے علاقے البریج کے بلاک ون میں "نوفل” اور "رزق” خاندانوں سےتعلق رکھنے والے دو گھروں پر قابض فوج کی بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
قابض فوج کے طیاروںنے رفح میں متعدد مقامات پر بمباری کی جب کہ گذشتہ بمباری کے نتیجے میں شہر سےمزید شہداء کی لاشیں ہسپتالوں میں منتقل کی گئی ہیں۔
ایمبولینس اور ایمرجنسیسروسز نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی طرفسے شمالی غزہ کی پٹی میں الصفطاوی گول چکر کے مغرب میں "بیتنا” ایسوسی ایشنکے آس پاس شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اورزخمی ہوگئے۔
قابض افواج نے اسماہ کی 22 تاریخ کو شروع ہونے والی دراندازی کے 8 دن بعد مشرقی خان یونس سے آج علیالصبح پیچھے ہٹ گئے۔ اسرائیلی فوج کے خالی کیے علاقوں سے مزید فلسطینی شہداء کیلاشیں ملی ہیں۔
قابض فوج کےانخلاء کی تصدیق کے ساتھ ہی امدادی ٹیمیں علاقے میں پہنچیں جہاں بڑے پیمانے پرتباہی اور لاشوں کی موجودگیکا پتا چلا۔
طبی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں واقع بنی سہیلہ اورالقاررہ سے 37 شہداء کی لاشیں قابض فوج کے انخلاء کے بعد نکال لی گئی ہیں۔
صحافی مثنیٰالنجار نے رپورٹ کیا کہ ایاد النجارنامی شہری کی لاش اس کےگھر کے اندر لٹکی پائیگئی۔ جسے قابض فوج نے گرفتاری کےبعد اس کے گھر ہی اندر ہی بے دردی کے ساتھ شہیدکردیا تھا۔
سول ڈیفنس کےعملے نے خان یونس شہر میں حمد ٹاؤن کے رہائشی ٹاورز میں سے ایک میں "ابو شویش”خاندان کے ایک شہری اور ایک خاتون کی لاش نکالیجب کہ وہاں سے چھ زخمیوں کو نکالا گیا۔
غزہ شہر کے جنوبمیں "اسٹریٹ 8” کے قرب و جوار میں ایک مکان پر قابض طیاروں کی بمباری سے آٹھ شہری شہید ہو گئے۔
قابض طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں نیو عبسان کلینکسٹریٹ کے قریب ابو دقّہ خاندان "ابو خضر” کے گھر پر بھی بمباری کی، جسکے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔