انسانی حقوق کے لیے کامکرنے والی تنظیم ’یورو میڈ‘ نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کی بار بار جبری بے دخلی اوران پر زمینی ، سمندری اور فضائی اطراف سے وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹسمانیٹر نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے رفح کے شمال میں اور جنوبی غزہ کی پٹیمیں خان یونس کے جنوب میں جبری بے دخلی کے احکامات اور انہیں ایک محدود جغرافیائی علاقےمیں جمع کرکے ان پر بمباری دراصل فلسطینی باشندوں کی جبری نسل کشی اور ان کےخلافجنگی جرائم کے ارتکاب کا اصرار ہے۔
یورو-میڈیٹیرینین آبزرویٹرینے وضاحت کی کہ قابض افواج کی طرف سے ہفتے کی صبح انخلا کے احکامات جاری کیے گئے جنمیں رفح میں "الحشاش”، "مصبح”، "المنارہ”، "السلام”، قزان النجار، "قزان ابو رشوان” اور جورت اللوت سے جبری انخلا کا حکمفلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے تسلسل پر اصرار کا ثبوت ہے۔
تنظیم کا کہناہے کہ ان محلوںمیں دسیوں ہزار مکین شامل ہیں جو اصل میں رفح، خان یونس اور شمالی غزہ کی پٹی سے گذشتہمہینوں کے دوران بے گھر ہوئے تھے، جن میں وہ ہزاروں فلسطینی بھی شامل ہیں جو 22 جولائیکو خان یونس میں نقل مکانی کے احکامات کے بعد ان علاقوں میں بے گھر ہوئے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابضفوج گذشتہ 7 مئی سے رفح گورنری پر اپنے حملے کی توسیع کے طور پر ان علاقوں میں اپنےجنگی جرائم کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس کے علاوہگذشتہ پیر 22 جولائی سے خان یونس میں دوسری دراندازی بھی جاری ہے۔ اس کی منظم پالیسیبڑے پیمانے پر قتل کے جرائم اور زخمیوں اور تباہی کا باعث بنتی ہے، گھروں، عمارتوںاور اہم انفراسٹرکچر کی وسیع پیمانے پرتباہی ، طبی دیکھ بھال سے محرومی، زندگی کے بنیادیاجزاء کی تباہی، بھوک، غربت، اور فلسطینی عوام کے خلاف دھمکیاں اور غزہ کی پٹی کو ایکناقابل رہائش مقام بنانا اسرائیلی ریاست کی منظم پالیسی ہے۔
یورو میڈ نے متنبہ کیا کہقابض فوج ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں دوسری بار "المواصی” کے علاقے میں انسانیزون قرار دیے گئے علاقے پر بمباری کی ہے جب کہ اس محدود جغرافیائی علاقے میں رہائشیوںاور بے گھر افراد کو زبردستی جمع ہونے پر مجبور کرکے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔
یورو-میڈیٹیرینین آبزرویٹرینے کہا کہ اس نے اسرائیلی فوج کے ایک سپاہی کی طرف سے رفح شہر میں ایک مرکزی پانی کےٹینک اسٹیشن پر بمباری کا ویڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ یہ کارروائی ضروری سامان کو تباہکرنے کے اسرائیلی پالیسی کا حصہ ہے۔ تاکہ غزہکی پٹی میں زندگی کی ہر ضرورت جس میں کنویں، ٹینک اور پانی کے نیٹ ورک شامل ہیں کوتباہ کرکے بھوک اور پیاس کی جنگ مسلط کرنا ہے۔