یکشنبه 04/می/2025

بےگھر افراد پر وحشیانہ بمباری اسرائیل کا تازہ جنگی جرم ہے:حماس

اتوار 28-جولائی-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘نے زور دے کر کہا ہے کہ صہیونی قابض فوج نہتے اور معصوم  فلسطینی شہریوں، شہری بنیادی ڈھانچے اور نقل مکانیکے مراکز کو منظم طریقے سے نشانہ بنا کر قتل عام کی ریاستی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔اس قتل عام کا تازہ ترین واقعہ سیدہ خدیجہ اسکول اور احمد الکرد اسکول کو نشانہ بنانااور ان میں قتل عام کرنا ہے۔ یہ کارروائیاںفسطائی قابض فوج اس جھوٹے دعوے کے بہانے کرتی ہے کہ وہ اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمالکر رہی ہے اور وہاں مزاحمتی عناصر کی موجودگی کا جھوٹا دعویٰ کرتی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہاہے کہ قابض دشمن اس گھناؤنے بہانے کو انسانیت کے خلاف اور بے گناہ شہریوں کے خلاف انتہائیگھناؤنے جرائم کے ارتکاب کرنے کے لیےاستعمال کرتی ہے۔ دشمن کی اس وحشیانہپالیسی  نےپٹی میں موجود فلسطینیوں کے مصائبکو مزید گہرا کردیا ہے۔

حماس نے امریکی انتظامیہکو غزہ کی پٹی میں صیہونی دہشت گردوں کی حکومت کو فراہم کی جانے والی سیاسی اور فوجیمدد کے ذریعے فسطائی جنگ کے جاری رکھنے اور فاشسٹ قابض فوج کو فراہم کیے جانے والےامریکی بموں کو استعمال کرنے کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی اور صہیونی نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ حماسنے مغربی دنیا کی فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرائم پر اختیار کردہ خاموشی کو مجرمانہقرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کےوسطی شہر دیر البلح میں ہفتے کے روزاسرائیلی قابض فوج نےایک اسکول اور ایک فیلڈ ہسپتالمیں موجود بے گھر افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک نئے قتل عام میں درجنوںافراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا آفس نے کہاکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیر البلح میں خدیجہ سکول کے اندر قائم ایک "فیلڈہسپتال” پر تین میزائلوں سے حملہ کیا۔

دیر البلح کے مغرب میں واقعخدیجہ اسکول پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اساسکول کو محفوظ مقام قرار دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی