صیہونی قابض افواج نے غزہ جنگ کے مسلسل 294ویں روز بھی غزہکی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سےگولہ باری کی۔ محاصرے کے نتیجے میں تباہ کن انسانی صورت حال کے درمیان شہریوں کاقتل عام کیا۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروںاور توپ خانوں نے جمعہ کے دن غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملوں اور پُرتشددبمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ گھروں، بے گھر افراد کے ھجوم اور سڑکوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اورزخمی ہوئے۔
قابض افواج نے گذشتہ 7 مئی سے رفح کے بڑے محلوں پر اپنی زمینیجارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور خان یونس میں پانچویں روز بھی فضائی اور توپخانے کی بمباری اور ہولناک قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ شب قابض دشمنکے طیاروں نے خان یونس میں الشیخ ناصر جنکشن پر حملہ کیا اور اس جگہ کو آگ لگ گئی۔
قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر میں ابو خصہ خاندان کے ایکگھر پر بمباری کی۔
طیاروں نے غزہ شہر کے شمال میں الشیخ رضوان محلے پر حملہ کیا۔
اسرائیلی قابض فوج نے رفح شہر کے شمال میں رہائشی عمارتوںکو دھماکے سے اڑا دیا۔
شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال کے مطابق رات 9:00 بجے تکغزہ کی پٹی میں موجودہ میدانی صورتحال کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔
▪️ التفاح، السعف اور الشجاعیہ کے مشرقی علاقوں میں ڈرونطیاروں اور توپ خانے کے گولے داغے تاہم اسبمباری سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یونیورسٹی کالج کے اطراف میں اسرائیلی قابض فوج نے بلڈوزروںکی مدد سے کھدائی کی۔، الدحدوح چوک،برشلونہ اور القدس ہسپتال کے اطراف میں آٹھمیٹر کی جگہ پرکھدائی گئی۔
اسرائیلی فوج کے طیاروں نے الزیتون کالونی میں شاہراہ ندیمپر یاسین خاندن پر بمباری کی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مشرقی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں بہار خاندان کے ایک گھر پربمباری کی گئی۔
وسطی غزہ میں الصحافہ کالونی میں البنا خاندان کے گھر پربمباری کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مغربی غزہ شہر میں الامل ہوٹل کے اطراف میں موجود شہریوں پراسرائیلی بمباری میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
غزہ کےالصبرہ محلے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے شاہراہ آٹھپر توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
المعمدانی ہسپتال سے ملحق قبرستان پر اسرائیلی جنگی طیارےسے ایک میزائل داغا گیا۔
وسطی گورنری
▪️ وسطی غزہ کیپٹی کے البریج کیمپ کے بلاک 12 میں "الیمانی” خاندان سے تعلق رکھنے والےایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
▪️ وسطی غزہ کیپٹی میں الزوائدہ قصبے کے شمال میں واقع ابو عبیدہ مسجد کے گرد واقع”القطشان” خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں 4 شہریشہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
▪️ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کے مغرب میں ارد ابو مہدی کےعلاقے میں "عزیزا” خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر اسرائیلی بمباریمیں متعدد زخمی۔
⭕️ خان یونس گورنری
▪️خان یونس شہرکے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے میں "ابو دقہ” خاندان کے گھر پر اسرائیلیبمباری، دو شہید افراد اور متعدد زخمی ہوئے۔
▪️خان یونس میںالکتیبہ کے علاقے میں العرناب اسٹریٹ پر اسرائیلی بمباری دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
▪️ خان یونس کےقصبے عبسان الکبیرہ میں "ابو طیر” خاندان کے گھر پر اسرائیلی بمباری سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
▪️خان یونسگورنری کے مشرقی علاقوں میں زمینی دراندازی کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمیہوئے۔ زخمیوں کوناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
▪️ بنی سہیلہ قصبے کے علاقے میں محصور شہریوں کی طرف سےوہاں پر ہونےوالی بمباری میں متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی اپیل کی گئی۔
▪️ اسرائیلی قابض افواج خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے بنیسہیلہ کے وسط میں رہائشی چوکوں اور عمارتوں کو بمباری سے تباہ کردیا۔
⭕️ رفح گورنری
▪️ رفح شہر کےشمال میں واقع علاقے عریبہ پر اسرائیلی بمباری میں دو افراد شہید ہوگئے۔
▪️ اسرائیلیقابض فوج نے رفح کے مغرب میں تل السلطان محلے میں رہائشی عمارتوں کو اڑا دیا۔
دیر البلح کے جنوب مشرق میں المطاحین کے علاقے میں قابض طیاروںکے میزائل سے نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو الاقصیٰ شہداء ہسپتال پہنچایا گیا۔
قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی قصبے الزاویدہ کے شمال میںابو عبیدہ مسجد کے قریب ایک مکان پر بمباری کی جس میں القطشان خاندان کا ایک شہری،اس کی اہلیہ اور 3 بچے شہید ہو گئے۔
رفح کے شمال مغرب میں زغلول چوک کے مغرب میں واقع ایک مکانپر قابض فوج کے طیاروں نے شہریوں کے ایکگروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دوشہری شہید ہوگئے۔
خان یونس شہر کے مشرق میں ابو النویرہ اسکول کے قریب قابض فوجکے سنائپرز کی فائرنگ سے ایک شخص شہید ہوگیا۔
قابض طیارے نے خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے پرحملہ کیا، جس میں ابو طیر خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔
قابض فوج کے طیاروں نے وسطی غزہ شہر میں الرمل محلے کے جنوبمیں واقع علاقوں پر بمباری کی۔ شہر کے جنوب مغرب میں تل الھویٰ محلے میں توپ خانےسے گولہ باری کی۔
قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے وسط میں عرب بیپٹسٹہسپتال کے سامنے واقع قبرستان پر بمباری کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔