جمعه 15/نوامبر/2024

القسام نے غزہ میں صیہونی فوج کے چار ٹینک تباہ، متعدد فوجی ہلاک کر دیے

ہفتہ 27-جولائی-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نےجمعہ کو صیہونی قابض فوج کے 4 ٹینکوں کونشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ مجاھدین نے جنوبی علاقے تل الھویٰ میںقابض فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرنےوالے گروپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کمسےکم فوجی ہلاک ہوگیا۔

القسام بریگیڈز نے ایک رپورٹ میں کہاکہ القسام مجاہدین غزہشہر کے جنوب میں تل الھویٰ محلے میں گھسنے والی گاڑیوں میں سے ایک پر سوار صیہونیفوجی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جھنم واصل ہوگیا۔

ایک اور رپورٹ میں القسام بریگیڈز نے تل الھویٰ کے پڑوس میں ایک صہیونی "مرکاوہ” ٹینککو "ال یاسین 105” شیل سے نشانہ بنایا۔ ایک "تھنڈر” اینٹیپرسنل ڈیوائس کا دھماکہ کیا۔اسی محلے میں صیہونی انفنٹری فورس کے ایک اہلکار کوہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

ایک دوسری کارروائی میں القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے جنوبمیں تل ھویٰ محلے میں دو صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینکوں کو تباہ کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی