جمعه 15/نوامبر/2024

دو کارکنوں کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے اسرائیل میں نو مقامات پر حملے

ہفتہ 27-جولائی-2024

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نےاسرائیلی قابضریاست کے اندر 9 اہداف پر حملہ کیے ہیں جن میں دشمن کو بھاری جانیاور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے دوکارکن شہید ہوگئے۔

حزب اللہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت نے ایوییم یہودی بستی میںقابض فوجیوں کے زیر استعمال عمارت اور شتولہ بستی میں فوج کے زیر استعمال عمارتوںکو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ اعلان کیا کہ اس نے الراھب، الرمثا، زبدین، حدب یاروناور رامیہ عسکریہ کے اسرائیلی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب حزب اللہ نےاسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والےدو کارکنوں کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے القدس کی آزادی کے لیےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ حزب اللہ کے دو کارکنوں کی شہادت کے بعد 8اکتوبر کو جھڑپوں کے آغاز سے اب تک اس کے شہداء کی تعداد 380 ہوگئی ہے۔

جنوبی لبنان میں لبنانی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہاسرائیلی توپ خانے کے 4 گولے شعبا قصبے کے مضافات میں گرے اور رشایا الفخر قصبے کےآس پاس کے علاقے پر اسرائیلی فاسفورس گولوں سے بمباری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے ملک کے جنوب میں واقعشہر مرکبا کے مضافات میں دو میزائلوں سے حملہ کیا اور رات کے وقت عیت الشعب قصبےپر بمباری کی۔

دوسری جانب قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنانمیں ایک کشتی سےحزب اللہ کی فوجی عمارت پر بمباری کی جبکہ جماعت کے ارکان اس کےاندر موجود تھے۔ تاہم اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مختصر لنک:

کاپی